قوت حافظہ
معنی
١ - یاد رکھنے والی قوت، دماغ کا وہ حصہ جہاں مشاہدات مر تبسم و محفوظ رہتے ہیں اور بوقت ضرورت یاد آ جاتے ہیں، یادداشت۔ "محقق کے اوصاف کی فہرست . قوت استدلال قوت حافظہ، مراقبہ (ارتکاز فکر) ذہنی صداقت۔" ( ١٩٨٦ء، اردو میں اصول تحقیق، ٨٧:١ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قوت' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'حافظہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء میں "عقل و شعور" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں